in ,

ماحل بلوچ سے زبردستی لی گئی اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔ بی وائی سی

جھوٹا الزام لگایا اور زبردستی جھوٹی الزام قبول کروا دی جب الزام ثابت نہ ہو پائے 37 دن گزرنے کے باوجود پھر سے مزید دس دن کا ریمانڈ پر بھیج دیا اس ملک میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ #ReleaseMahalBaloch
جھوٹا الزام لگایا اور زبردستی جھوٹی الزام قبول کروا دی جب الزام ثابت نہ ہو پائے 37 دن گزرنے کے باوجود پھر سے مزید دس دن کا ریمانڈ پر بھیج دیا اس ملک میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ #ReleaseMahalBaloch

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے ماحل بلوچ پر سی ٹی ڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کی اپنی قانون میں کسی بھی شخص سے جبری طور پر اعترافی بیان لینے کی سختی سے تردید کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں قانون اور آئین کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ یہاں تمام فیصلے سیکورٹی ادارے ہی کرتے ہیں۔ ماحل بلوچ کی جبری گمشدگی، بعدازان اہلخانہ کی جانب سے میڈیا کو دیے گئے بیان کے بعد ان کی جھوٹی گرفتاری، ان پر غیر قانونی تشدد اور اذیت یہ سب سی ٹی ڈی اور ان کے پیچھے موجود تمام قوتوں اور ان کے ارادوں کو عیاں کرتی ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب سی ٹی ڈی ایسے بے بنیاد الزامات کے بنیاد پر بلوچ قوم کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ماحل کی گرفتاری سے پہلے سی ٹی ڈی نے بلوچستان بھر میں جھوٹے کیسز کے بنیاد پر الزامات لگائے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، اس سے پہلے خضدار سے تمام طلبہ کے سامنے حفیظ بلوچ کو لاپتہ کرکے ایک مہینے بعد نصیرآباد سے اُن کی گرفتاری ظاہر کی گئی جبکہ کیچ اور کراچی سمیت بلوچستان بھر میں سی ٹی ڈی نے ایسے درجنوں جھوٹے کیسز بنائے ہیں جن کے ثبوت میڈیا میں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے معاملے میں قانون کی کوئی پاسداری نہیں ہوتی اور اس پر ریاست کے اندر کوئی بولنے والا بھی نہیں ہے۔ ماحل بلوچ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات اور اب ان کا اعترافی بیان جسے شدید جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کے بعد بنوایا گیا ہے اس کی بلوچ عوام کے اندر کوئی حیثیت نہیں البتہ ایسے حرکتوں سے سی ٹی ڈی بلوچستان میں حالات کو مزید سنگینیت کی جانب لے جا رہی ہے اور المیے کی بات ہے کہ ان تمام غیرقانونی اقدامات کے باوجود سیکورٹی فورسز پر سوالات اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔
بیان کے آخر میں ترجمان نے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کے ایسے الزامات ایسے نئے نہیں ہیں بلکہ یہ تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔ ماحل سے پہلے بھی بلوچ خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اگر ماحل بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف سیاسی مزاحمت نہ دیکھائی گئی تو یہ سلسلہ آگے جاکر مزید خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے اس لیے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماحل بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھائیں ۔

What do you think?

Written by مستعار

بلوچ نیوز پبلیشر، ھم صرف بلوچستان کی حالات کا تباصرہ یھاں پبلیش کرتے ھین۔ آپ ھمارے سات دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

GIPHY App Key not set. Please check settings

ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت بلوچستان کے درمیان 6معاہدوں پر دستخط، منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوں گے

ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت بلوچستان کے درمیان 6معاہدوں پر دستخط، منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوں گے

ٹکڑے ٹکڑے کر دیں. ماہل بلوچ دہشتگرد نہیں. یہ فوجی جرنیل دہشتگرد ہیں. #ReleaseMahalBaloch #SaveBalochWomen

ماہل بلوچ کا جبری اور اسکرپٹڈ انٹرویو